ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دہلی میں کورونا کے اعداد و شمار خوفناک، ممبئی سے دوگنی رفتار میں بڑھے کیس

دہلی میں کورونا کے اعداد و شمار خوفناک، ممبئی سے دوگنی رفتار میں بڑھے کیس

Sat, 13 Jun 2020 12:28:23    S.O. News Service

نئی دہلی،13؍جون(ایس و نیوز؍ایجنسی)ہندوستان میں کورونا انفیکشن کا قہر جاری ہے۔ دہلی میں اس انفیکشن نے بھیانک رفتار اختیار کر لی ہے۔ جمعہ کو کورونا وائرس نے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو دہلی میں 2137 لوگوں کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو برآمد ہوئی۔ اس کے ساتھ دہلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 36 ہزار کو پار کر چکی ہے۔ گزشتہ 15 دن کے اعداد و شمار کی بات کریں تو دہلی اور چنئی میں ممبئی کے مقابلے دوگنی رفتار سے کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ وہیں دہلی میں احمد آباد سے تین گنا تیزی سے مریض بڑھے ہیں۔

ہندوستان کے چار میٹرو پولیٹن شہروں کو ملا دیں تو ملک کے 44 فیصد کورونا کے مریض یہیں پر ہیں۔ 11 جون تک ملک میں کووڈ-19 سے جتنی اموات ہوئیں، ان میں سے 43 فیصد انہی چار میٹرو پولیٹن شہروں میں ہوئیں۔ ممبئی میں کورونا کے 54 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ 29 مئی کے اعداد و شمار کے مطابق چنئی میں 105 فیصد تو دہلی میں 100 فیصد مریض بڑھے ہیں جب کہ ممبئی میں 29 مئی کے مقابلے 52 فیصد کیس بڑھے ہیں۔ پورے ملک میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران معاملوں کی تعداد میں 72 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

دہلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1200 سے زیادہ ہے۔ وہیں مہاراشٹر میں 3717 اور گجرات 1416 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ ان دونوں مقامات کے بعد دہلی میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ فکر کرنے والی بات یہ ہے کہ 741 اموات (61 فیصد) صرف گزشتہ 12 دن میں ہوئی ہیں۔ مارچ میں دہلی کے اندر 2 اموات، اپریل میں 57 اموات اور مئی میں کورونا سے دہلی میں 414 لوگوں کی اموات ہوئی تھیں۔

غور طلب ہے کہ دہلی میں 28 مئی کے بعد سے روزانہ 1000 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ صرف یکم جون کو 1000 سے کم کیس آئے تھے۔ جمعہ کو ایک بیان میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ بیڈس اور وینٹی لیٹرس بڑھائے جائیں گے۔


Share: